آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج پاکستان آئیگا، پہلے مرحلے میں تکنیکی مذاکرات ہونگے

Apr 29, 2019

اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف کا وفد (آج)پیر سے پاکستان کا جائزہ مشن شروع کریگا،آئی ایم ایف وفد سے پہلے مرحلے میں معاونت کے پروگرام پر تکنیکی بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے حکومت نے معاشی فریم ورک کی تیاری پر جامع کام کیا ہے، وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے حکام سے مشاورت کی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے ایف بی آر، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، نجکاری، تجارت اور ریگولیٹری اداروں نے تیاری مکمل کرلی ، ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ نے مرکزی بینک، بجلی اور پٹرولیم، ٹیکس اور نجکاری حکام کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کیلئے ٹیکس، توانائی اور بنیادی اصلاحات کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں ۔ آئی ایم ایف کو سماجی شعبے کے احساس پروگرام پر جامع بریفنگ دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب روپے مقرر کرنے پر غور کیا جائیگا ،اتنا ہدف رکھنے سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد کرنے میں مدد ملے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی اور گیس سیکڑ میں چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی اور سخت اقدامات لینے کی شرائط طے پانے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں