سری لنکا: برقعہ پر پابندی، گرجا گھر بند رہے، ماسٹر مائنڈ کا والد، 2 بھائی بھی آپریشن میں ہلاک

Apr 29, 2019

کولمبو +جدہ(انٹر نیشنل ڈیسک +نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+نمائندہ خصوصی) سری لنکا کے صدر نے خود کش دھماکوں کے بعد برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پابندی کا طلاق آج سے شروع ہو جائیگا۔سری لنکن پولس کے مطابق کولمبو میں دہشتگردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین تصادم میں ایسٹر کے دن کئے گئے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم کے والد اور دو بھائی بھی ہلاک کر دیئے گئے۔ سری لنکا کے مشرق میں واقع شہر کالمونانی میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارے گئے اس چھاپے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش کے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کالمونانی میں داعش کے ارکان کے حملے میں 17 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔ دوسری جانب ایسٹر کے روز دہشت گردانہ حملوں کے ایک ہفتے بعد سری لنکا کے گرجا گھروں میں پہلی مرتبہ دعائیہ تقریبات منعقد کی جانی تھیں۔ فضا بدستور سوگوار ہے۔ تمام گرجا گھر اتوار کو بند رہے۔ آرچ بشپ نے کہا دہشت گردی میں ہونیوالی تباہی ہمارے صبر کا امتحان ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو چرچوں میں جانے سے روک دیا۔ جدہ میںپاکستان قونصلیٹ کے قونصل پریس ارشد منیر نے سری لنکا قونصلیٹ کا دورہ کیا، انہوں حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام کی جانب سے سری لنکا میں حالیہ ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ تعزیتی کتاب میں اپنا پیغام لکھا۔ آن لائن کے مطابق دوطرفہ فائرنگ میں زہران ہاشم کے والد محمد ہاشم، دو بھائی زین ہاشم اور رضوان ہاشم مارے گئے تھے۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی، ویڈیو میں زہران ہاشم کے والد اور بھائیوں کو گرجا گھر حملوں کی حمایت کرتے ہوئے اور لوگوں کو غیر مسلموں پر حملوں کے لیے اکساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زہران ہاشم کے بہنوئی نیاز شریف نے یہ ویڈیو رائٹر کو بھی دکھائی۔ دولت اسلامیہ گروپ نے سری لنکا کے ساتھ جھڑپوں میں خود کودھماکے سے اڑانے والے 3 افراد کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ، یہ بات عسکریت پسند گروپ نے ایک بیان میں بتائی۔ان افراد میں ایسٹر حملوں کے تازہ ترین اثرات میں مشرقی قصبے کلمونائی کے قریب مبینہ طور پر جہادیوں کے خفیہ ٹھکانے کے اندر گزشتہ روز پولیس کے ساتھ ایک گھنٹے کی لڑائی کے بعد خود کو دھماکوں سے اڑایا تھا ۔آئی ایس کے پروپیگنڈہ یونٹ حمک نیوز ایجنسی پر گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس نے کہا ہے کہ یہ تین افراد دولت اسلامیہ گروپ کا حصہ تھے۔

مزیدخبریں