لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی ایس آئی آر نے ابدالی ہاوسنگ سوسائٹی کوہرادیا۔ ورلڈ الیون نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اوپن کیٹگری میں ریڈ ڈیولیز، یار بیلی، پی سی ایچ ایس ٹائیگرز، بلوچ الیون نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔ بھٹی کنگز، بسرا واریئرز، بلٹ سیون نے دوسرے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چیئرمین سپورٹس کمیٹی بابر اسماعیل بٹ کے مطابق لاہور بار ہاوسنگ سوسائٹی ٹیم کو بھی ٹورنامنٹ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور جلد کرکٹ کے علاوہ دیگر سپورٹس کے بھی مقابلے کرائے جائیں گے۔