لاہور (نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹریفک نظام میں بہتری کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اوراس حوالے شاہراوں پر موٹرسائیکل اور بس کیلئے الگ لین بنانے کے منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرمال روڈ چیئرنگ کراس کے دونوں اطراف سبز رنگ کی لین تیار کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں کینال مال روڈ سے کلب چوک تک سبز لین بنائی جائے گی۔ مال روڈ کے بعد کینال روڈ پر اس منصوبے پرعملدرآمد کیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے ۔جس کے ذریعے لاہور کی شاہراوں پر تیزرفتاراورآہستہ چلنے والی گاڑیاں جن میں موٹر سائیکل، بس، رکشہ،سائیکل ودیگرکم رفتارسے چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔
شاہراوں پرموٹرسائیکل اوربس کیلئے الگ لین بنانے کے منصوبہ پرکام کاآغاز
Apr 29, 2019