لاہور(سٹاف رپورٹر ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے جنوبی پنجاب میں بنائے سیلوز تاحال کارآمد نہ ہو سکے، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے 35 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گندم کو رکھنے کیلئے ان سیلوز کو بنایا تھا لیکن غیر مناسب ڈیزائن اور غیر معیاری مشینری کی وجہ سے سیلوز سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے ، کروڑوں روپے کے اس نقصان کا ذمہ دار کون ہے ، محکمہ خوراک پنجاب اس منصوبہ میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افراد کو تعین کرے ،ورنہ ہم اس منصوبہ میں ہونے والی کرپشن او ربدعنوانی کے حوالے سے کیس نیب کو بھجوانے کیلئے تیار ہیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سیلوز میں ہونیوالی کرپشن سے متعلق کیس نیب کوبھجوانے کیلئے تیارہیں:حبیب الرحمن لغاری
Apr 29, 2019