رمضان میں معیاری اشیاخورونوش فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کر لی: اکرم چودھری

Apr 29, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب و کنوینر ٹاسک فورس آن پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا، مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار بازار شادمان کے دورہ کے موقع پر بات چیت اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوںنے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے متعدد دوکانداروں پر جرمانے عائد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اکرم چوہدری نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں لائی جانیوالی سبزیوں اور پھلوں کی شفاف نیلامی کے یقینی بنائی جارہی ہے، جس کے بعد انکے ریٹس جاری کئے جاتے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے واضع ہدایات جاری کی جاچکی ہیں ، رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں رمضان بازاروں میں بہتر کوالٹی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جاچکی ہے ، رمضان بازاروں میں ایگری فیئر پرائس شاپس پر 19مختلف سبزیاں سبسڈائز ریٹس پر اسکے ساتھ چکن، انڈوں ، چینی ، گھی اور آٹے کی بھی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو واضع ہدایات جاری کی جاچکی ہیں اور ایسے عناصر کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں