اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں حکمران جماعت کے رہنمائوں اور حمائتیوں کا تھانے پر حملہ نیا پاکستان ہے،پرانے پاکستان میں عمران صاحب پارلیمان اور پولیس والوں پر حملے کرتے تھے،نئے پاکستان میں عمران صاحب کے ایم این اے اور حامی تھانوں پر حملے کررہے ہیں،نئے پاکستان میں محافظ محفوظ نہیں ، تو لوگوں کا اللہ ہی حافظ ہے ، اتوار کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرانے پاکستان میں عمران صاحب کنٹینر سے سیاسی مخالفین اور پولیس والوں کو گالیاں دیتے تھے،نئے پاکستان میں ان کے ایم این اے اور حامی تھانوں میں گھس کر پولیس والوں کو گالیاں دے رہے ہیں،کنٹینر پر کھڑے ہوکر پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور ان پر حملوں کی روایت اب تھانوں پر حملوں تک پہنچ گئی ہے۔
نئے پاکستان میں حکمران جماعت کے رہنما اور حامی تھانوں پر حملے کررہے ہیں: مریم اورنگزیب
Apr 29, 2019