لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا۔ سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ملٹری حکام نے کہا ہے کہ خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی۔