لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے وفاقی سیکرٹری فنانس سردار احمد نواز سکھیرا اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا کے والد سردار محمد اسلم سکھیرا کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم غمزدہ فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کی ملک و قوم کیلئے بے شمار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان کا چودھری ظہور الٰہی شہید سے بہت پرانا تعلق تھا۔ اس موقع پر معروف قانون دان نادر دوگل اور آصف چیمہ بھی موجود تھے۔
پرویز الٰہی اور مونس کی سردار اسلم سکھیرا کے اہلخانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی
Apr 29, 2019