چین نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور اروناجل پردیش بھارتی نقشے سے خارج کر دیے

Apr 29, 2019

اسلام آباد ( جاوید صدیق) چین نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور اروناجل پردیش کو بھارتی نقشے سے خارج کر دیا ہے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا جو تازہ نقشہ اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیا ہے اس میں سے اروناجل پردیش کا علاقہ جو بھارت اپنا حصہ قرار دیتا ہے کو بھارتی نقشے سے ہٹا دیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کے نقشے میں مقبوضہ کشمیر بھی بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا۔
نقشہ

مزیدخبریں