تحریک انصاف اب نظریاتی پارٹی نہیں‘ کرپٹ عناصر کی آماجگاہ بن چکی: عائشہ گلا لئی

نوشہرہ (صباح نیوز) تحریک انصاف گلا لئی کی چیئرپرسن عائشہ گلا لئی وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب نظریاتی پارٹی نہیں رہی وہ کرپٹ عناصر کی پناہ گاہ بن چکی ہیں۔ جمہوری اداروں کے خلاف وہ دو سیاسی پارٹیاں بیان بازی میں لگی ہوئی ہیں جس کی قیادت کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مہم ریلی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں ن کہا کہ اگر بلاول اپنے باپ کی دولت اور نیب نواز شریف کی دولت پاکستان لائیں تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے۔ تحریک انصاف میں موجود کرپٹ اور روایتی سیاست دانوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن