لاہور (نامہ نگار )فیکٹری ایریا کے علاقے میں فیروزپور روڈ پرتیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔جس سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور اس کے دو کمسن پوتے موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ہے ۔پولیس نے بس ڈرائیورکو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ چندرائے روڈ ،غلام بھٹی کالونی کا رہائشی طاہر اپنی والدہ اور 2 بہنوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار بس نے انہیں کچل ڈالا ۔جس سے 60سالہ کنیزفاطمہ ،اس کا 6سالہ پوتا اویس اور 7سالہ پوتا علی حیدر موقع پر ہی دم گئے جبکہ بیٹا طاہر زخمی ہو گیاپولیس نے زخمی طاہر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا ہے جبکہ بس قبضے میں لے لی اوربس ڈرائیور ظہور احمد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔