ساہیوال+ فیروزوالا (نمائندگان نوائے وقت + نامہ نگاران) ساہیوال میں نوجوان نے لڑکی جبکہ 8 سالہ بچے سے 2 طالب علموں نے زیادتی کر ڈالی جبکہ فیروز والا میں دو لڑکیاں زیادتی کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چک 6/11.L میں رؤف اشرف نے مدیحہ کو نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر بلایا اور زبردستی زیادتی کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف کوٹ خادم علی شاہ کے 8 سالہ بچے کو دھوکہ سے کمرہ میں لے جا کر طالب علم مطاہر اور عبدالستار نے زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گئے۔ فیروز والا کوٹ عبدالمالک میں نوجوان نواز نے گن پوائنٹ پر محنت کش کی بیٹی (ب) سے زیادتی کی جبکہ ندیم نامی باپ نے اپنی سوتیلی بیٹی (ن) سے زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔