راجن پور: مزاری برادری کا انڈس ہائی وے پر احتجاجی دھرنا15 گھنٹے بعد ختم

Apr 29, 2019

راجن پور(آن لائن) راجن پور میں موٹر سائیکل چوری تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج اتوار کے روز بھی جاری رہا ، قومی شاہراہ بلاک رہی ، انڈس ہائی وے پر سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنارہا ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان کے کچہ ایریا کپڑا میں مزاری برادری کے 2گروپوں میں 2موٹر سائیکل چوری کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس میں 7افراد ہلاک اور 2زخمی ہو ئے، ہلاک ہونے والوں میں 5دلانی اور 2بنو ں مزاری برادری کے افراد شامل ہیں،موٹر سائیکل چوری کی اطلاع اور فائرنگ تبادلے پر پولیس کی جانب سے کوئی شنوائی نہ کرنے پر دلانی، مزاری برادری کے افراد نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ، جس کے نتیجے میں اتوار کے روز قومی شاہراہ مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی ۔مظاہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا پولیس قاتلوں کو سپورٹ کر رہی ہے، جس سے مذاکرات نہیں کرینگے۔مظاہرین نے مطالبات کی یقین دہانی پر 15 گھنٹے بعد دھرنا ختم کر دیا۔

مزیدخبریں