لاہور (نامہ نگار)ڈیفنس روڈ پرگزشتہ ہفتے نجی یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں ہونے والا سلنڈر دھماکہ ایک اور طالبہ کی جان لے گیا ہے۔ زخمی ہونے والی19سالہ ماہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والی طالبات کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ واقعہ کے روز شیخوپورہ کی رہائشی طالبہ زمل سحرش ہلاک ہو گئی تھی جبکہ 4 طالبات طیبہ، مومنہ، ثانیہ اور نعمت تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔