اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی چوری میں ملوث 700اہلکار پکڑے گئے ہیں ۔اتوار کو ترجمان پاور ڈویژن نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث 700 اہلکاروں کو پکڑا۔ ترجمان کے مطابق اکثر کیخلاف ایف آئی آر درج ہے ۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ بجلی صارفین کرپٹ اہلکاروں کی نشاندہی کریں ۔