جعلی اکائونٹس کیس: 2 سابق بنک منیجر گرفتار آج اسلام آباد منتقل ہونگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے جعلی بنک اکائونٹس کیس کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا نیب اعلامیہ کے مطابق نیب راولپنڈی نے مقامی بنک کے سابق منیجر آپریشنز شبیر علی اور بنک کے کراچی کے سابق ایریا و برانچ منیجر محمدفاروق کو گرفتار کر لیا ملزمان پر جعلی بنک اکائونٹس کھولنے کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان پر کرپشن میں ملوث ہونے کابھی الزام ہے ملزمان نے پارک لین سٹیٹ کمپنی کی فرنٹ کمپنی پرتھینسون کو قرص فراہم کیا۔ ملزمان نے قرض کی رقم میں خورد برد میں بھی معاونت کی۔ ملزمان کو آج اسلام آباد منتقل کیا جائیگا ۔کار کے رینٹل پاور کیس میں اہم گرفتاری عمل میں آئی ہے‘ نیب راولپنڈی نے ملزم بابر ذوالقرنین کے مبینہ فرنٹ مین شبیر ملک کو گرفتار کرلیا۔ ملزم شبیر ملک کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن