اپریل کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 0.37فیصد اضافہ

Apr 29, 2019

لاہور( سٹاف رپورٹر) رواں ماہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوںکے حساس اشاریے 0.40 فیصد بڑھ گئے۔ بیورو شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق سادہ روٹی‘ ٹماٹر‘ آلو‘ پیاز‘ لہسن‘ انڈے‘ کیلے‘ چنے کی دال‘ دال مونگ‘ سگریٹ‘ دال ماش‘ چینی‘ گڑ‘ بیف‘ مٹن ‘ ملک پائوڈر‘ تازہ دودھ‘ دہی‘ نمک اور اری چاول سمیت 20اشیائے ضرریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی ‘ ایل پی جی‘ گندم‘ آٹا‘ سرخ موچ‘ خوردنی تیل‘ دال مسور‘ ویجی ٹیبل گھی سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔

مزیدخبریں