عمران اور بلاول پاکستان کی قومی زبان کا مذاق بنا رہے ہیں: علامہ زبیر ظہیر

Apr 29, 2019

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمر ان خان اور بلاول بھٹو کوجب تک ''مذکر مونث '' کا پتہ نہیں چلتا انکے تقریر کر نے پر پابندی لگائی جائے 'دونوں قومی لیڈر پاکستان کی قومی زبان کا مذاق بنا رہے ہیں سیاستدانوں کو اپنی زبان پر مکمل کنٹرول ہونا چاہیے اور جو اخلاقیات نہیں جانتے ہیں انکو سیاست کر نے کا بھی کوئی حق نہیں گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ سیاست میں تنقید اپنی جگہ مگر آج کل پاکستان کی سیاست میں مخالفین کے خلاف سیاستدان جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ شر مناک اور قوم کی بدنامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عمران خان کے بارے میں اپنے الفاظ کی وضاحت کر کے اچھا کیا مگر عمران خان بتائے انکو کیا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی حکومت اور اسکے سیاستدان قوم کے چہرے ہوتے ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں سیاستدانوں کو اپنے اقتدار کے سواکسی چیز کی فکر نہیں سپر یم کورٹ کو بھی سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا سخت نوٹس لیکر ان پر پابندی لگا نی چاہیے۔

مزیدخبریں