امریکہ کا پاکستان کے ایف 16 کی معلومات بھارت کیساتھ شیئر کرنے سے انکار

Apr 29, 2019

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی معلومات بھارت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ دو طرفہ معاہدے کے تحت ایسا نہیں کرسکتا۔ اگر کوئی ملک بھارتی فورسز کے زیر استعمال ہتھیاروں کی معلومات مانگے گا تو وہ بھی نہیں دی جائیں گی۔27 فروری کو پاکستان نے بھارت کی 26 فروری کی کارروائی کا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پائلٹ ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16طیارہ گرایا ہے۔ 27 فروری کی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے ایف 16طیاروں کی معلومات فراہم کرے تاہم امریکہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ ایک امریکی افسر کے مطابق امریکہ نے بھارت پر اسی وقت واضح کردیا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے معاہدے کے تحت ایف 16 طیاروں کی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ امریکی افسر نے کہا کہ امریکہ کا ایسا ہی معاہدہ بھارت کے ساتھ بھی ہے۔

مزیدخبریں