داؤدخیل (نامہ نگار) میانوالی نگر دہلی بھارت میں میانوالی سے ہجرت کر کے جانیوالے ہندوئوں کیجانب سے میانوالی سے محبت کا ثبوت ہے اور انہوں نے بھارت میں میانوالی نگر کے نام سے کالونی بنائی ہے اور میانوالی سے کوئی بھی فرد اگر انڈیا اجمیر شریف جاتے ہیں تو میانوالی نگر کے لوگ انکی مہمان نوازی اور رہائش تک کا بندوبست کرتے ہیں۔ تقسیم ہند کے وقت میانوالی سے ہجرت کر کے جانیوالوں نے اپنے آبائی علاقے کو یاد رکھا اور دہلی میں آباد خوبصورت کالونی کا نام میانوالی نگر رکھا میانوالی نگر کے لوگ بہت مہمان نواز ی کرتے ہیں،بھارت کے مشہور افسانہ نگار ،سفیر اور ناروے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہرن چرن چاولہ بھی خو دکو داؤدخیل کا کہلاتے تھے۔