اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کو منشیا ت کا عادی بنانے میں ملوث نکلے

مقبوضہ بیت المقدس ( آن لائن )اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے فضائیہ کے تین اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے جن پر فوجیوں کو منشیات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔گرفتار کئے گئے تینوں فوجی اہلکار 'حزریم' نامی فوجی اڈے پر تعینات تھے۔ملٹری پولیس نے فضائیہ کے تین اہلکاروں کو مسلسل 10ماہ تک فوجیوں کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اس سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔تینوںاہلکار جون 2018 سے اپریل 2019 تک فوجیوں کو منشیات فراہم کرتے رہے ہیں۔ملٹری پولیس نیتینوں اہلکاروں کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...