عمان (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل حانیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے عزم، استقلال اور بہادری کے جذبے سے امریکا اور اسرائیل کی صدی کی ڈیل کی سازش کو پاش پاش کردینگے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل حانیہ نے اردن میں نکالی جانے والی عظیم الشان نصرت فلسطین ریلی سے ٹیلیفونک خطاب میں اردنی قوم کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ اردنی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں نصرت فلسطین ریلیاں اور جلوس نکال کر صہیونی ریاست کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم تنہا نہیں۔ فلسطینیوں کے آئینی حکومت کی حمایت اور نصرت القدس کے لیے ہرسطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے اردنی فرمانروا اور اردنی قوم کے فلسطینیوںکی حمایت میں موقف کی تحسین کی اور کہا کہ اردن فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور اردن کی قوم قضیہ فلسطین اور حق واپسی کے لیے قابل قدر موقف پر عمل پیرا ہیں۔