صنعاء (این این آئی )یمن میں سرکاری فوج نے کہا کہ شمال مغربی حجہ گورنری میں سکیورٹی فورسز نے حوثی ملیشیا کیطرف سے بچھائی گئی 7 ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں۔یمنی فوج کے پانچویں ملٹری ریجن کے میڈیا سینٹر سے جاری بیان میںکہاکہ سکیورٹی فورسز نے حجہ گورنری میں عبس ڈائریکٹوریٹ، عزلہ بنی حسن اور حیران کے مقامات بچھائی 7ہزارسرنگوں کو تلف کردیا۔
یمنی فوج نے حجہ گورنری میں حوثیوںکی بچھائی 7 ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں
Apr 29, 2019