کامیاب جلسے نے مخالف ایوانوں میں کھلبلی مچا دی: خالد مقبول صدیقی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے جلسہ میں عوام کی بھرپور شرکت پر اظہار تشکر کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے جلسے میں شرکت کی۔ عوام نے ایم کیو ایم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ کامیاب جلسے نے مخالف ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ دریں اثناء ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ہمیشہ کراچی سمیت سندھ کے عوام نے مسترد کیا۔ عوام کے مسترد کردہ نہال ہاشمی ایم کیو ایم کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ نہال ہاشمی کی جماعت نے سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ نہال ہاشمی کی جماعت نے سیاسی دھوکے دیئے۔ مکافات عمل آج وہ دیکھ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن