کراچی(نوائے وقت نیوز)کراچی میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل تولجا یوکاک نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ملک ہیں ہمیں تجارت سیاحت، تعلیم اور سماجی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہیے ،ترکی میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں جن کی تعداد میں رو ز بروز اضافہ ہورہا ہے وہ مقامی ہوٹل میں ترکش ایئر لائن کی جانب سے مختلف ٹریلوز ایجنسی کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔اس طرح فی کس آمدنی بھی 10ہزار ڈالر تک ہو گئی ۔جنرل مینیجر گرحان سوزن نے کہاکہ فی الحال پاکستان میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جارہی ہیں تاہم دیگرشہروں سے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔