اینگرو فاؤنڈیشن کا شوکت خانم ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ بہتر بنانے کیلئے 2 کروڑ روپے امداد کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر)اینگرو کارپوریشن کی سی ایس آر کمپنی اینگروفاؤنڈیشن نے شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کوجنوبی پنجاب میں Covid-19کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے 2 کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے صحت کے شعبے میں اس وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو تقویت ملے گی۔واضح رہے کہ یہ امداد اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد کے اس عہد کا حصہ ہے جس کے تحت انہوں نے کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن