لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے احساس کفالت سنٹر جلوموڑ اور گندم خریداری مرکز رکھ چھبیل کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور نے جلو موڑ احساس کفالت سنٹر پر رقم کی ادائیگی کا جائزہ لیا اورمستحقین کو رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سنٹر پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے رکھ چھبیل گندم خریداری مرکز پر خریداری کا جائزہ لیا اورکاشتکاروں سے مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ چاروں گندم خریداری مراکز پر خریدای کا عمل تیزی سے جاری ہے اوراسسٹنٹ کمشنرز سنٹرز میں انتظامات کو دیکھ رہے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ لاہور کے گندم خریداری ٹارگٹ کو پورا کیا جائے گا۔