سندھ میں شبینہ‘ ختم القرآن‘ مجالس سمیت جلسے‘ جلوسوں پر پابندی

Apr 29, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رمضان المبارک کے دوران سندھ بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات پر پابندی ہو گی۔ مساجد میں شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی۔ یوم علی کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی ہو گی۔

مزیدخبریں