لاہور چیمبر کا چھوٹے تاجروں‘ ورکروں کیلئے 125 ارب کے پیکج کا خیر مقدم

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چھوٹے تاجروں اور ورکرز کیلئے 125 ارب روپے کے پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کیلئے پچاس ارب روپے جبکہ ورکرز کیلئے 75 ارب روپے کا پیکیج انہیں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ پیکیج کے تحت وفاقی حکومت چھوٹے کاروباری شعبے کے تین ماہ کے بجلی کے بلز ادا کرے گی اس سے 35 لاکھ دکانداروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبات تھے۔ موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے حکومت کو کچھ اضافی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ حکومت چھوٹے کاروباروں سے مارک اپ کی وصولی کم از کم چھ ماہ کے لئے مؤخر کرے بلا سود قرضوں کیلئے سکیم متعارف کرائی جائے اور رجسٹرڈ ایس ایم ایز کیلئے کریڈٹ کی حد ان کے بجلی کے بل کی رقم سے دس گنا بڑھا جائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ریلیف مہیا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...