لاہور(نامہ نگار) لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ موبائل فون‘ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے تبریز کے گھر سے 7 لاکھ 25 ہزار مالیت‘ کاہنہ میں مبشر کے گھر سے 3 لاکھ 50 ہزار مالیت‘ فیصل ٹاؤن میں مقصود کے گھر گھس کر 1 لاکھ 20 ہزار مالیت‘ مسلم ٹاؤن میں علی شیر کے گھر سے 1 لاکھ 15 ہزار مالیت‘ شادباغ میں جاوید کے گھر سے 1 لاکھ مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے ارحم سے 35 ہزار نقدی سامان‘ باٹا پور میں مرتضیٰ سے 15 ہزار نقدی اور سامان‘ نصیر آباد میں عمران سے 19 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ جبکہ شاہدرہ اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور سرور روڈ۔ لٹن روڈ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔