سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید پرویز عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Apr 29, 2020

اسلام آباد(خبرنگار )وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 22 کے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر سید پرویز عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیااور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ نور احمد کو وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور مقرر کردیا گیا ہے.وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے.پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی رابعہ اورنگزیب ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن و پاسپورٹ میں خدمات سرانجام دیں گی وہ ایف جی ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی میں تعینات تھیں.اے ایس پی عیسی خان کی گریڈ 18 میں بطور ایس پی پی رینک میں ترقی کردی گئی ہے. سیکرٹری انسداد منشیات اے ڈی خواجہ کی 15 مئی سے گیارہ روزہ رخصت منظور کرلی گئی ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں.

مزیدخبریں