چوتھے روزے پر بھی گرانفروشی عروج پر‘ لیموں 520‘ سیب 310 روپے کلو

لاہور(کامرس رپورٹر)کرونا وائرس کے باعث موجودہ اقتصادی بحران میں لوگوں کی قوت خرید کم ہونے کے باوجود چوتھے روزے کو بھی گراں فروشوں نے سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے180روپے زائد تک فروخت کئے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 57روپے مقرر کی گئی لیکن شہر کے بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے صارفین کو 65روپے سے لے کر 70روپے تک فروخت جاری رکھی۔ ایک کلو پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 47روپے مقرر تھی تاہم دکانداروں نے55سے60روپے تک فروخت کیا۔ ٹماٹر درجہ اول30روپے مقرر کی گئی تاہم پرچون سطح پر دکانداروں نے 35روپے فروخت جاری رکھی۔ لہسن دیسی135کی بجائے180سے 190، ادرک تھائی لینڈ 240 کی بجائے330 سے 340 روپے، ادرک چائنہ325 کی بجائے 380 سے 400 روپے، کھیرا دیسی 32 کی بجائے38 سے 40 روپے، پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 235 کی بجائے310 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 190 کی بجائے 230روپے، سیب ایرانی175کی بجائے230روپے، سیب سفید اول120کی بجائے 170سے 180روپے، کیلا اول درجن 165کی بجائے220 روپے، کیلا دوئم درجن95 کی بجائے 150روپے، سٹابری اول 115 کی بجائے160 روپے، کھجور اصیل اول 235 کی بجائے350 سے 260 روپے، کینو فی درجن اول 125 کی بجائے260 سے 280 روپے، امردو درجہ اول125 کی بجائے 160سے 180روپے، تربوزفی کلو 42کی بجائے55سے 60 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...