چلی: نئے آئین کیلئے ریفرنڈم ملتوی، کرونا پابندیوں کے باوجود نوجوانوں کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ

سان تیاگو (نیٹ نیوز) چلی میں عالمی وباء کے پیش نظر نئے آئین کیلئے ریفرنڈم ملتوی ہونے پر نوجوان سڑکوں پر آگئے۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دارالحکومت سان گیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں‘ سینکڑوں نوجوان کرونا پابندیوں کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے جس کے سبب علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے درجنوں نوجوانوں کا دم گھٹ گیا۔ پولیس نے پانی کی توپ استعمال کی اور احتجاج کرنے والے 33 افراد کو گرفتار کر لیا۔ نوجوانوں نے صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...