واشنگٹن ڈی سی(انٹرنیشنل ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کرونا وائرس وبا کی ذمہ داری ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین سے اس کیلئے ’’بھاری ہرجانہ‘‘ وصول کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے چین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین چاہتا تو ناول کرونا وائرس کا پھیلاؤ محدود کر کے اسے عالمی وبا بننے سے روک سکتا تھا لیکن چین کی غفلت سے یہ بیماری دیکھتے ہی دیکھتے ایک عالمی وبا میں تبدیل ہوگئی جس پر وہ چین سے ’’انتہائی ناخوش‘‘ ہیں۔ جرمنی سے کہیں زیادہ رقم کا مطالبہ کر سکتے ہیں لیکن اب تک حتمی رقم کا تعین نہیں کیا۔ چین سے خوش نہیں ادھر چین نے امریکی سیاستدانوں پر کرونا وائرس کے حوالے سے سراسر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے وائرس پر قابو پانے کی کوئی راہ نکالے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا صرف ایک مقصد ہے اور وہ یہ کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور اس کو کنٹرول کرنے کی اپنی ذمے داری سے پہلو تہی اور عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ امریکا اپنے مسائل پر توجہ دے اور جلد از جلد وائرس پر قابو پانے کی کوئی راہ نکالے۔
کرونا: چین سے بھاری ہرجانہ لے سکتے ہیں، ٹرمپ: امریکہ جھوٹ بولنے کے بجائے وبا پر قابو پائے: چینی وزاری خارجہ
Apr 29, 2020