آٹے کی قیمت میں اضافہ‘ ڈور پھرنے کے واقعات پر پنجاب اسمبلی میں قراردادیں

لاہور(خصوصی نامہ نگار) 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 13روپے اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد کے مطابق حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایوان پنجاب کابینہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ عوام کو ریلیف یقینی بنایا جائے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرایا ہے جس کے مطابق شہر میں ڈور پھرنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔ تھانہ مغل پورہ کی حدود میں ایک اور شہری ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...