کراچی (آئی این پی ) کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے قائم کردہ 23 نمبر وارڈ کی حالت انتہائی غیر معیاری ، 23 نمبر وارڈ میں لائے گئیکورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے اب تک 12 مریض انتقال کرگئے جب کہ دیگر مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مریض جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے مختص وارڈ نمبر 23 کی ویڈیو بنا رہا ہے جس میں مریض کا یہ کہناہے کہ وارڈ میں 2 میتیں بھی اسٹریچر پر پڑی دیکھی جاسکتی ہیں۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ وارڈ کی حالت کا کوئی پرسان حال نہیں، نہ ہی کوئی ڈاکٹر پوچھنے آتا ہے اور نہ ہی کوئی طبی عملہ طبی دیکھ بھال کے لیے آرہا ہے۔
کراچی:جناح ہسپتال کا کرونا وارڈ انتہائی غیر معیاری‘ 12 مریضوں کا انتقال ہو چکا
Apr 29, 2020