اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) آئل ریفائنریوں نے بھی حکومت سے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق آئل ریفائننگ کا شعبہ کرونا کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔ تیل و گیس کی کھپت کم ہونے سے ملک کی ریفائنریاں مالی بحران کا شکار ہیں۔ کھپت کم ہونے سے آئل ریفائنریوں کو ماہانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 9 ماہ میں پاکستان ریفائنری کو 5 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ حکومت سے ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔