ماہانہ ایک ارب نقصان‘ آئل ریفائنریوں نے حکومت سے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا

Apr 29, 2020

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) آئل ریفائنریوں نے بھی حکومت سے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق آئل ریفائننگ کا شعبہ کرونا کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔ تیل و گیس کی کھپت کم ہونے سے ملک کی ریفائنریاں مالی بحران کا شکار ہیں۔ کھپت کم ہونے سے آئل ریفائنریوں کو ماہانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 9 ماہ میں پاکستان ریفائنری کو 5 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ حکومت سے ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں