حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ نہیں، اربوں کی کرپشن پرجیل میں ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت

 ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ  نے کہا ہے  کہ حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ کے باعث نہیں اربوں کی کرپشن پرجیل میں ہیں۔ انہوں  نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمران خزانے میں نقب لگانا اپنے پیدائشی حق سمجھتے تھے،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے حواریوں کو بھی لوٹ مار کے مواقع دئیے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اب کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے اپوزیشن بحران کا شکار ہے، حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ نہیں اربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں،جبکہ عمران خان نے احتساب کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ۔

ای پیپر دی نیشن