پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب نے بطور وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں فرخ حبیب سے حلف لیا۔ تقریب کا انعقاد کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا۔ تقریب کے لئے سماجی فاصلے کے مطابق کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ تقریب میں وفاقی وزرائ، اراکان اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ فرخ حبیب کو گزشتہ روز وزیر ممکت برائے اطلاعات ونشریات کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ فرخ حبیت کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں (ن)لیگی رہنما چوہدری عابد شیر علی کو شکست دی تھی۔
’’فرخ حبیب ‘‘نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کاحلف اٹھالیا
Apr 29, 2021 | 12:38