باغوں کے شہر میںصفائی کی صورتحال مخدوش ہوچکی:ذکراللہ مجاہد


لاہور( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ باغوں کے شہر لاہور میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے۔نااہل اداروں اور حکمرانوں نے صاف ستھرے باغوں اور پھولوں کے شہر کو غلاظت کا ڈھیر بنا دیا ہے۔انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کا بہتر ماحول دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی اورحکومت کی جانب سے شہر کو زیروویسٹ بنانے کی متعدد ڈیڈلائن ختم ہوچکی ہیں لیکن ابھی تک شہر گندگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔بزدار حکومت نے صوبائی دارالحکومت کو گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹروں اور تعفن کے سپرد کردیا ہے۔ہزاروں ٹن کچرا شہر کے مختلف علاقوں میں حکومتی اور اداروں کی بے حسی کا منظر کشی کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈبل سڑکاں چوک گلشن راوی پر مستحق افراد میں افطاری تقسیم کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن