ہڑپہ میں تاریخی آثار کے قریب آڈیٹوریم کی تعمیر کاکام مکمل

Apr 29, 2021


لاہور(وقائع نگار)محکمہ ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کی زیرنگرانی ہڑپہ کے تاریخی آثار کے پاس آڈیٹوریم کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور آج جمعرات کے روز آڈیٹوریم کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت و آثار قدیمہ آصف محمود، سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی احسان بھٹہ، کمشنر ساہیوال اور دیگر افسر بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان محکمہ ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ آڈیٹوریم میں طلبا کے لئے ہڑپہ تہذیب اور کھنڈرات کے حوالے سے دستاویزی فلمیں دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) یہاں ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر قائم کرے گا جہاں سیاحوں کو ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی جبکہ محکمہ سیاحت کی نئی پالیسی کے مطابق ہڑپہ کے آثار قدیمہ میں رات کے وقت لائٹنگ بھی کی جا رہی ہے ہڑپہ آڈیٹوریم کا قیام ہیریٹیج سائٹس کی حفاظت اور وہاں سیاحت کے فروغ کے پنجاب حکومت کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

مزیدخبریں