برٹنی اسپیئر فیصلوں کا اختیار واپس لینے کیلئے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی

Apr 29, 2021 | 13:46

ویب ڈیسک

 امریکا کی نامور گلوکارہ اداکارہ برٹنی اسپیئر اپنی جائیداد اور کیریئر سمیت ہر فیصلے کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔ خیال رہے کہ 2008 میں عدالت نے گلوکارہ کے کیریئر، کمائی، جائیداد، نسفیاتی علاج اور زاتی زندگی کے بعض شعبوں کے متعلق فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو دے دیا تھا۔اس کی وجہ ان کا منشیات کا استعمال، ان کا غیر مستحکم رویہ، ذہنی تنا اور عوام میں ان کی کم ہوتی مقبولیت بتائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے برٹنی اسپیئرز نے 2020 میں پٹیشن دائر کی تھی کہ وہ اپنے معاملات میں اب اپنے والد کا مزید عمل دخل نہیں چاہتیں۔اپنی درخواست میں انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور جب تک معاملات ان کے والد کے کنٹرول میں رہیں گے وہ اپنا کیریئر بحال نہیں کریں گی۔تاہم اب وہ اس کے حصول کے لیے 23 جون کو لاس اینجلس کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔

مزیدخبریں