انڈیا کے عوام  مشکل کے وقت خود کو تنہا نہ سمجھیں، دانش جمیل

Apr 29, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر) آئیڈیل کراچی ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سید دانش جمیل نے کہا ہے کہ انڈیا کی عوام اس مشکل وقت میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے، یہ وقت ساتھ اور ہمدردی کا وقت ہے کورونا وائرس سے متاثرہ عوام کے کے لیے دل سے دعا ہے کے اللہ پاک اس مشکل وقت سے سب کو جلد از جلد چھٹکارا دلائے۔انہوں نے انڈین مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں جتنا ہوسکے متاثرہ عوام کا ساتھ دیں اورتمام نماز وںاورخصوصاً تراویح میں دعا کریں۔ اگر انڈین گورنمنٹ اجازت دے گی تو پاکستان کی این جی اوز اور عوام انڈیا میں مدد کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ہم انڈیا سے اس مشکل وقت میں اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

مزیدخبریں