کراچی (نیوزرپورٹر)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئر مین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ محب قوم سے میری مراد مملکت خداد پاکستان کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں دینے اور وطن عزیز کی محبت میں ہندوستان سے اپنا گھر بار چھوڑ کر تاریخی ہجرت کرنے والی بانیان پاکستان کی اولادوں یعنی مہاجروں سے ہے دراصل ملک کی اعزازی قوم کہلانا بانیان پاکستان کی اولادوں مہاجروں کا حق ہے لیکن یہ اعزاز مہاجروں کو گزشتہ سات دہائیوں سے نہیں دیا گیا اس لئے ایم کیو ایس سی سماجی حقوق کے تحفظ سمیت مہاجروں کی بطور اعزازی محب قوم یعنی محب وطن قوم کی تسلیم کے لئے کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائنز ایریا میں محب محمد اجمل کے ہمراہ مہاجر معززین اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اعزازی قوم کہلانا بانیان پاکستان کی اولادوں مہاجروں کا حق ہے‘ اسلم فاروقی
Apr 29, 2021