ملتان(خصوصی رپورٹر )پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی)نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں میں بے قاعدگیوں اور قواعد کی خلاف ورزی پر ملک بھر کے 70 پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔26 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے مکمل طور پر معطل کر دیے ہیں۔42 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں مخصوص طلباء و طالبات کے داخلے منسوخ کردیے ہیں۔دو میڈیکل و ڈینٹل کالجوں سے زائد وصول کی گئی فیس واپس کروائی ہے۔