کراچی(وقائع نگار)کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سامان کی ترسیل کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر پر لوہے کا پول گرگیا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج (جی سی ٹی)کے پولنگ اسٹیشن پر سامان منتقلی کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر محمد رضوان لوہے کا پول گرنے کے سبب زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پولیس اور رینجرزکی بھاری سیکیورٹی میںحلقے میں انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے۔