کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان ریڈ کریسنٹ (پی آر سی) سندھ برانچ نے بدھ کے روز کراچی کے مختلف مقامات پر مستحق خاندانوں میں فوڈ پیک تقسیم کیے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران، کورنگی، کیماڑی اور بلدیہ ٹاؤن کے 500 مستحق خاندانوں میں ترک ریڈ کریسنٹ کے اشتراک سے فوڈ پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ جاری کردا ایک بیان میں، پاکستان ریڈ کریسنٹ-سندھ کی چیئرمین مسز شہناز ایس حامد نے کہا کہ کسی بھی تباہی یا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہمارا عملہ اور تربیت یافتہ رضا کاروں کی ٹیمیں صوبے بھر میں کسی بھی متاثراعلاقے میں سب سے پہلے پہچ کر بروقت لوگوں کی مدد کرنے کو ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات کو درخواست کرتے ہوے کہا کہ وہ مشکل کی اس وقت میں پاکستان ریڈ کریسنٹ کا ساتھ دے اور ہمارے معاشرے کے مستحق اور ضرورتمند لوگوں کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیہ کریں۔ پاکستان میں ترک ہلال احمر کے سربراہ، ابراہیم کارلوس نے تقسیم کے مقامات کا دورہ کیا۔