کراچی (نیوز رپورٹر)گورنرخیبر پختونخواہ کی خصوصی دعوت پر کریسنٹ آرٹ گیلری کے سی ای او ناصر جاوید کی قیاد ت میں وفد نے گورنرشاہ فرمان سے ملاقات کی اور آرٹ اور کلچرکے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا وفد میں سدرہ ناصر اوررحمت سمیر ناصر بھی موجود تھے اس موقع پر گورنر کے پی کے شاہ فرمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں آرٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے صوبے کی ایک تاریخی حیثیت ہے جس کو آرٹ کے ذریعے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر ناصر جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کریسنٹ آرٹ گیلری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آرٹ کی ترقی کیلئے خدمات سے آگاہ کیا اور کے پی کے میں آرٹ شوپلان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گورنرنے ناصر جاوید کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں آرٹ شوکا انعقاد آرٹ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا بعد ازاں گورنر کے پی کے کو آرٹ کی تصاویر کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں کریسنٹ آرٹ گیلری کے وفد نے کلچر سیکریٹری کے پی کے عابد مجید سے بھی ملاقات کی اور آرٹ اور کلچر پر بات چیت کی۔
آرٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔گورنر کے پی
Apr 29, 2021